29 فروری ، 2012
نیو آرلینز … امریکا کی ریاست لیوزی ایناکے شہر نیوآرلینز میں ایک انوکھا ریکارڈقائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جہاں ساڑھے 8سو افراد نے میٹرس ڈومینو میں حصہ لیا۔یہاں ایک کے بعد ایک گرنے والے میٹریس عطیہ کیے گئے تھے اور اب مختلف چئیریٹیزمیں بھیجے جائیں گے۔اس سے پہلے ساڑھے5سو میٹرس ڈومینو کاریکارڈقائم کیاگیاتھا۔سن دوہزار گیارہ میں ریکارڈ بیلجیم میں قائم ہواتھا،جوآج کے ڈومینو نے ہلا کررکھ دیا۔