20 فروری ، 2013
لاہور … پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، ایک روزہ ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، وہاب ریاض اور اسد شفیق کی واپسی ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم میں شعیب ملک، وہاب ریاض، اسد شفیق اور شاہد آفریدی واپسی ہوئی ہے، 16 رکنی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، ناصر جمشید، یونس خان، کامران اکمل، عمر اکمل، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، عمر گل، عمران فرحت اور عبدالرحمان شامل ہوں گے۔ پروٹیز کیخلاف ٹی 20 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی محمد حفیظ، ناصر جمشید، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان، محمد عرفان، وہاب ریاض، عمر گل، احمد شہزاد جبکہ عمر امین، ذوالفقار بابر اور اسد علی بھی ٹی 20 ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔