Time 10 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت

داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت
ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکی SAT یا کیمرج طرز کا آن لائن نظام متعارف کرائیں: چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت۔ فوٹو فائل

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایم ڈی کیٹ ختم کرنےکی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے اگلے سال سے ایم ڈی کیٹ کی جگہ بین الاقوامی طرز کا آئی ٹی پر مبنی نظام لانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر ملک مختارکا کہنا ہے کہ طاقتور مافیا کئی برس سے ایم ڈی کیٹ امتحان پر اثر انداز ہونےکی کوشش کر رہی ہے، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز بھی اربوں روپےکا بزنس کرتی ہیں، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز ایم ڈی کیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے بھی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکی SAT یا کیمرج طرز کا آن لائن نظام متعارف کرائیں۔

ڈاکٹر مختار نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کے مطابق اس دفعہ ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مزید خبریں :