کاروبار
21 فروری ، 2013

پاکستان ٹیکسٹائل سٹی اور کے ای ایس سی کا 50 میگاواٹ توانائی معاہدہ

کراچی… پاکستان ٹیکسٹائل سٹی اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے درمیان 50 میگاواٹ توانائی کے منصوبے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ ملک میں توانائی کے بحران سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے درمیان 50 میگاواٹ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیئے گئے ہیں۔معاہدے پر پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین اور کے ای ایس سی کے منتظم اعلیٰ نیر حسین نے دستخط کیئے۔

مزید خبریں :