Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

عمر عبداللہ آج مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے

عمر عبداللہ آج مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے
حلف برداری کی تقریب میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے/ فائل فوٹو

سری نگر: عمر عبداللہ آج مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ 

حلف برداری کی تقریب میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کی، مقبوضہ کشمیرکی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں۔

عمرعبداللہ دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، اس سے قبل وہ 2009 سے2014 تک کانگریس کے اتحاد سے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹری قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :