Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

کملا ہیرس کا صدر بننے پر گھر خریدنے والے امریکی شہریوں کو 25 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

کملا ہیرس کا صدر بننے پر گھر خریدنے والے امریکی شہریوں کو 25 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
 فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے صدر بننے کی صورت میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کو خوشخبری سنادی۔

کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میں صدر بنی تو مواقع سے بھرپورمعیشت ہوگی اور پہلی بار گھر خریدنےوالوں کو 25 ہزار ڈالردیے جائیں گے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ویسے تو اتحادی ہیں مگر امریکا کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں، اقتدار میں آیا تو یہ برداشت نہیں ہوگا اور  یورپی مصنوعات پر ٹیرف لگایا جائےگا۔

ادھر  امریکا کے صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شکست سے ڈرتے ہیں اس لیے کملا ہیریس سے دوسرے مباحثے سے گریز کررہے ہیں۔

مزید خبریں :