Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی میماکی فلسطینیوں کے قتل عام پر رو پڑے ۔ 

جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی نوبیل انعام جیتنے کے بعد اپنی گفتگو میں بولے کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا حیران ہوں کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے ہمیں نوبیل انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ 

اشکبار آنکھوں کے ساتھ توشیوکی نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے ماں باپ کو چھین لیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی امن کے نوبیل انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔

مزید خبریں :