Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر سڑکیں اور ریلوے لائنز دھماکے سے تباہ کردیں

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر سڑکیں اور ریلوے لائنز دھماکے سے تباہ کردیں
 سڑکیں اور ریلوے لائن تباہ کرنا بین الکوریائی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے: جنوبی کوریا/ فوٹو رائیٹرز

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تناؤ میں شدت آرہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کے روز سرحد کے اطراف میں کوریائی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کے کچھ حصوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے اس اقدام پر جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

جنوبی کوریا نے سڑکیں اور ریلوے لائنوں کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں اور ریلوے لائن تباہ کرنا بین الکوریائی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

اس حوالے سے سرحد پار امور سنبھالنے والی وزارت کے ترجمان نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ شمالی کوریا بار بار اس طرح کا رجعت پسندانہ رویہ اختیار کررہا ہے۔


مزید خبریں :