پاکستان
21 فروری ، 2013

لیسکو کا بجلی کوٹہ 300 میگا واٹ بڑھا دیاگیا، لوڈ شیڈنگ میں کمی

لیسکو کا بجلی کوٹہ 300 میگا واٹ بڑھا دیاگیا، لوڈ شیڈنگ میں کمی

اسلام آباد … وزارت پانی وبجلی نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے لیسکو کا بجلی کوٹہ 300 میگاواٹ بڑھا دیا ہے جس کے بعد لیسکو حدود میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ قدرے کم ہوگئی ہے۔ لیسکو حکام کو روزانہ ایک ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے گھروں میں 6 سے 8 جبکہ صنعتوں میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی تھی۔ اس صورتحال سے نمنٹے کیلئے نیشنل گرڈ سینٹر سے لیسکو کو بجلی کی فراہمی یومیہ 300 میگاواٹ بڑھادی گئی ہے جس سے غیر اعلانی لوڈشیڈنگ قدر ے ختم ہوگئی ہے جبکہ اعلانی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں مستقل ریلیف دیا جائے اور آئے روز شیڈول تبدیل نہ کیا جائے ۔

مزید خبریں :