21 فروری ، 2013
لاہور…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لاہورمیں سنی تحریک کے کارکنوں نے دھرنا دیا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا اورعلامتی بھوک ہڑتال میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ اور کراچی کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے دہشت گردوں کو بے لگام چھوڑ رکھا ہے اور امن و امان کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ،بیس دنوں میں سنی تحریک کے چودہ کارکن شہید کردیئے گئے۔