پاکستان
21 فروری ، 2013

قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی پالیسی اور 10سالہ منصوبے کی منظوری

اسلام آباد…نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر کا کہنا ہے کہ حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی پالیسی اور 10سالہ منصوبے کی منظوری د ے دی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن کے اجلاس میں قدرتی آفات کا خطرہ کم کرنے کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ دس سالہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان، ڈیزاسٹر رسک انشورنش اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سال اپنے ترقیاتی بجٹ کا دو فیصد حصہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کریں گی۔

مزید خبریں :