21 فروری ، 2013
کراچی …وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کو ترقی دینے کے لیئے اربوں روپے خرچ کیئے کوئی جتنی بھی مخالفت کرے ہم عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے علاقے ملیر میں جو کھیو قبیلے کے سردار جام بجار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ہو نے والے جلسے سے خطاب میں کہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چالیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے کراچی کو ترقی دی۔پیپلز پارٹی کے قیام سے اب تک لیاری اور ملیرپیپلز پارٹی کا قلعہ رہے ہیں۔جتنی بھی تکلیفیں آئی لیاری اور ملیر کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملیر کے علاقوں میں ریتی بجری اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت نے بے روز گاروں کو ملازمتیں اور بے زمین ہاری خواتین کو مفت زمینیں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے اور آئئدہ بھی موقع ملا تو عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔