پاکستان
21 فروری ، 2013

سا بق حکومت اور ایف سی نے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا تھا،شاہ زین

 سا بق حکومت اور ایف سی نے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا تھا،شاہ زین

کوئٹہ …جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ فرنٹیئرکور اور سابقہ صوبائی حکو مت نے انھیں جس جھوٹے اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پھنسایا تھا آزاد عدلیہ نے انھیں اسکے ساتھیوں سمیت باعز ت بری کر دیا ہے یہ بات انھوں نے رہائی کے بعد اپنی رہائشگاہ پر میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ زین بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی سا بق حکومت اور فرنٹیئرکور نے انھیں اسلحہ اسمگلنگ کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا تھا جس میں انھیں تقریبا دو سال بعد رہائی ملی ہے انھیں عدلیہ پر یقین ہے انھوں نے کہا کہ یہ اقدام انھیں ڈیرہ بگٹی جانے سے روکنے کیلئے کیا گیا تھا لیکن ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں رہے ہم بھی اپنے ساتھیو ں سے مشاورت کے بعد دوبا رہ بگٹیوں کو ڈیرہ بگٹی لیجائیں گئے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ آئندہ انتخابا ت میں ضرور حصہ لیں گئے لیکن اس سے پہلے اس بات کا جائز ہ لیا جائے گا کہ ہمارے جو لوگ سندھ اور پنجا ب میں ہیں انکے ووٹ ڈالنے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :