پاکستان
22 فروری ، 2013

امریکا کا پاکستان کو ایران کیساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرنے کا مشورہ

امریکا کا پاکستان کو ایران کیساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرنے کا مشورہ

واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کو ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدوں سے روک دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کیلئے بہترہوگاکہ ایران کیساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے، پا کستان کی توانائی کے شعبے میں مددکرناچاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معصوم پاکستانی بم دھماکوں میں مارے جارہے ہیں، جان کیری نے پاکستانی قیادت سے دہشتگردی کیخلاف کارروائی کیلئے بات کی ہے، پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں تیزکرناچاہتے ہیں۔

مزید خبریں :