Time 21 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھارت میں چند خواتین کی ’کلین شیو بوائے فرینڈ‘ کیلئے ریلی، ویڈیو وائرل

بھارت میں آئے روز نت نئے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہروں کی خبریں سامنے آتی ہیں لیکن اس بار خواتین کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبے نے دیکھنے اور سننے والوں کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں بھارت میں کچھ خواتین نے ایک ریلی نکالی جس میں پلے کارڈز پر ایک دلچسپ نعرہ درج تھا کہ بوائے فرینڈ تعلیم یافتہ  یا ہینڈسم ہونے کے برعکس بغیر داڑھی اور کلین شیو بوائے فرینڈ ہونا چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو  بھارتی شہر اندور  کی ہے ، ریلی میں شامل لڑکیوں کو ’داڑھی ہٹاؤ، پیار بچاؤ‘، ’کلین شیو نہیں محبت نہیں ‘ اور ’یا تو داڑھی یا پھر گرل فرینڈ چوائس تمہاری ہے‘جیسے پلے کارڈ اٹھائے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ رپورٹس سامنے نہیں آسکی ہیں کہ ریلی کن خواتین نے اور کیوں نکالی؟ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کہیں اس ویڈیو کو پبلسٹی اسٹنٹ تو کہیں اشتہاری مہم قرار دےرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک  صارف نے لکھا کہ  کیا اب ہم واقعی داڑھی پر  احتجاج کریں گے؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ’ توجہ حاصل کرنے کیلئے داڑھی ہٹانے کا مطالبہ مایوس کن ہے‘۔

مزید خبریں :