22 فروری ، 2013
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان لندن روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا جلد مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو لندن طلب کیا گیا تھا، جس کے بعد وہغیرملکی ائیرلائن ای کے 605کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر چلے گئے، ان کے لندن جانے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو قائم مقام گورنر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ 1979 کے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بھی دستخط کردیں گے۔ گورنر سندھ چند ہفتے قبل بھی لند ن کے دورے پر گئے تھے۔