22 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے فقیرا گوٹھ اور جمالی گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گڈاپ ٹاوٴن کے علاقے اور تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں واقع فقیرا گوٹھ اور جمالی گوٹھ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ڈکیتی،اقدام قتل،لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں سرگرم رہ چکے ہیں۔