پاکستان
22 فروری ، 2013

گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند

گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد…گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ،پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے جاڑا ایک بار پھر لوٹ آیا ہے خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔ بارش کی وجہ سے باڑہ کے علاقے اکا خیل میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے۔گلگت بلتستان کے ہنزہ نگر،دیامر اور اسکردو میں برفباری جاری ہے۔ استور میں شدید برفباری کی وجہ سے مواصلات کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ہے۔ چلاس شہر میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن کے بالائی علاقوں میں رات سے برفباری اور بار ش کا سلسلہ جاری ہے۔ شانگلہ میں برفباری سے سوات روڈ اور الپوری پورن روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔پنجاب کے شہروں گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش سے جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔

مزید خبریں :