22 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب کی انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں دو روز کے لیے گیس کی شیڈولڈ فراہمی کاعمل شروع کردیاگیاہے۔جبکہ سندھ میں چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی کی فراہمی آج بند کردی گئی ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس اویس باجوہ کے مطابق پنجاب میں صنعتوں او ر سی این جی سیکٹر کو ہفتہ وار گیس فراہمی کا شیدول جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور ساہیوال ،شیخوپورہ ،ملتان ،گجرات اور گوجرنوالہ میں سی این جی 22 سے 24 فروری صبح 6 بجے تک جبکہ فیصل آبا د ،سرگودھا، اسلام آباد،راولپنڈی اور بہاولپور میں 25 سے 27 فروری کی صبح تک اسٹیشزکو گیس ملے گی۔ترجمان کے مطابق لاہور ،ساہیوال، شیخوپورہ کی صنعتوں کو 22 سے 24 فروری صبح 6بجے تک جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی گوجرنوالہ اور ملتان کی صنعتوں کو 25 سے27 فروری صبح 6 بجے تک گیس ملے گی ۔