پاکستان
22 فروری ، 2013

سپریم کورٹ:آج شاہ زیب کیس،کراچی ووٹر ز لسٹ،دیگر کیسزکی سماعت ہوگی

 سپریم کورٹ:آج شاہ زیب کیس،کراچی ووٹر ز لسٹ،دیگر کیسزکی سماعت ہوگی

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں آج شاہ زیب قتل کیس،کراچی ووٹر ز لسٹ اور اوور سیز ووٹرز سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کریگا، عدالت نے شاہ رخ جتوئی کو فرار کرانے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک اور دین محمد کو آج عدالت طلب کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ میں آج کراچی ووٹرز لسٹ ،آورسیز ووٹرز ایساف کنیٹنرز اور وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بنک میں تقرری سے متعلق مقدمے کی سماعت بھی ہوگی۔

مزید خبریں :