22 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں دہشت گردحملوں اور دہشت گردوں کے داخلہ کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نماز جمعہ اور دہشت گردوں کے پشاور داخلہ کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر نفری بڑھادی گئی ہے۔ جبکہ حساس مقامات اور جامع مساجد پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایس پی سٹی خالد ہمدانی کے مطابق شہر میں خودکش حملہ آوروں کی اطلاعات موجود ہیں۔ عوام کسی مشتبہ شخص یا بیگ کی اطلاع پر بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔