22 فروری ، 2013
اسلام آباد…راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ دن سے ایک بار پھربارش کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ صبح سے ہی گھنگھور گھٹائیں چھائی رہیں ،جس کے بعد سے دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے موسم سہانا ہو گیااورساتھ ہی خنکی بھی بڑھ گئی ہے۔ بارش برسنے کا یہ سلسلہ اگلے دو روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے ۔