Time 28 اکتوبر ، 2024
کاروبار

سعودیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار کاروبار میں اضافے کیلئے جدوجہد تیز کردیں:خالد مجید

سعودیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار کاروبار میں اضافے کیلئے جدوجہد تیز کردیں:خالد مجید
فوٹو: فائل

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ سعودیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اپنے کاروبار میں وسعت کیلئے جدوجہد تیز کردیں۔

پاکستان انویسٹرز کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ہنرمندوں اور پاکستان کی معیشت و زرمبادلہ میں اضافے کا سبب پیدا کریں۔

تقریب سے خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ قونصل سعدیہ خان نے کہا کہ سعودی عرب معاشی و سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک مضبوط و محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کی مارکیٹ کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ اپنا تجارتی ہدف سعودی ویژن 2030 کی سطح تک پہنچ سکے۔

اس موقع پر سعدیہ خان نے چوہدری شفقت محمود کو صدر، فضل میمن کو نائب صدر، سردار وقاص عنایت کو جنرل سیکریٹری اور علی خورشید کو فنانس سیکرٹری کا حلف اٹھانے پہ مبارک باد پیش کی۔

تقریب سے فیصل طاہر، حسن مسعود پوری، چوہدری شفقت محمود نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں حج، عمرہ، کنسٹرکشن، انجینیئرنگ، ہوٹل انڈسٹریز کے شعبوں میں انویسٹمنٹ پہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔