05 نومبر ، 2024
ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہونے کے سبب شہر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔
ملتان فضائی آلودگی کی وجہ سے ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے جہاں فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 521 تک جا پہنچی۔
ادھر لاہور اور گردونواح میں آج بھی اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم خشک جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔