پاکستان
23 فروری ، 2013

ڈی ایچ اے : پانی و بجلی کے مسائل کے حل کی کوشش جاری ہے، عبدالغنی تالپور

ڈی ایچ اے : پانی و بجلی کے مسائل کے حل کی کوشش جاری ہے، عبدالغنی تالپور

کراچی … قومی اسمبلی کے رکن نواب عبدالغنی تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈی ایچ اے کے مکینوں کو درپیش پانی، بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شگفتہ صادق، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، اسٹیشن کمانڈر کراچی، پریذیڈنٹ ڈی ایچ اے ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن کیپٹن حلیم صدیقی، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں شرکت کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواب عبدالغنی تالپور نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں 80 میگا واٹ بجلی اور 3 ملین گیلن پانی کے پلانٹ کو کارآمد بنانے اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کام جاری ہیں۔ اس سے قبل اجلاس میں بتایا گیا کہ پاور پروجیکٹ 2005ء میں شروع ہوا اور 2007ء میں مکمل ہوا لیکن تکنیکی خامیوں کے باعث چل نہ سکا، اس منصوبے میں کھارے پانی کو میٹھا کرنا بھی شامل تھا۔ اجلاس میں ڈیفنس کے غیر آباد پلاٹس کو مختلف چارجز سے استثنا دینے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :