پاکستان
23 فروری ، 2013

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی … کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس گارڈن کے قریب نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس سے صابر حسین نامی شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا ۔ اورنگی ٹاوٴن غازی گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ادھر لیاقت آباد ایف سی ایریا، ملیر جی ایریا اور کلفٹن نیلم کالونی میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 ا فراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :