پاکستان
23 فروری ، 2013

منحرف پی پی اراکین کے استعفے پچھلی تاریخوں میں منظور کئے گئے، منظور وٹو

منحرف پی پی اراکین کے استعفے پچھلی تاریخوں میں منظور کئے گئے، منظور وٹو

لاہور … پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے منحرف اراکین کے پچھلی تاریخوں میں استعفے منظور کرکے غیر سیاسی حرکت کی ، اراکین کو نا اہل ہونے سے بچانے کیلئے گھناوٴنا کھیل کھیلا گیا۔ پارٹی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے منحرف اراکین آئین کی شق 62، 63 کے تحت نا اہلی سے نہیں بچ سکتے، پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے، اس کا بل 16 مارچ کو قومی اسمبلی میں منظور کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے وفاداروں اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے، ن لیگ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی لڑائی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سرخرو ہوں گے۔

مزید خبریں :