پاکستان
23 فروری ، 2013

ق لیگ کے اتحاد کی وجہ سے حکومت نے 5 سال پورے کئے، پرویز الٰہی

ق لیگ کے اتحاد کی وجہ سے حکومت نے 5 سال پورے کئے، پرویز الٰہی

گجرات … مسلم لیگ ق کے رہنما نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ اْن کے اتحاد کی وجہ سے حکومت نے 5 سال پورے کئے ، حکومت کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے اتحاد کیا۔ گجرات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کا حلقہ این اے 105 اْن کی آبائی نشست ہے، یہاں سے وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، لیکن حلقہ این اے 105 میں کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :