پاکستان
23 فروری ، 2013

پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی کرے، رحمان ملک

پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی کرے، رحمان ملک

مظفر گڑھ … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کوئٹہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف ایکشن نہیں لے گی تو وہ رینجرز، ایف آئی اے او ر دوسری پیرا ملٹری فورسز کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کا کہوں گا۔ پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک اسحاق کو گرفتار کیا جس کی وہ تعریف کرتے ہیں مگر انہیں گھر میں نظر بند کرنے کی بجائے جیل بھیجنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اور لشکر جھنگوی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہتھیار ڈال کرمذاکرات کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ (ن) لیگ اگر سرائیکی صوبے میں رکاوٹ نہ بنے توصوبہ کل ہی بن جائے گا۔

مزید خبریں :