پاکستان
23 فروری ، 2013

لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے مزید 14 افراد کا سراغ لگالیا

لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے مزید 14 افراد کا سراغ لگالیا

اسلام آباد … لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے مزید 14 لاپتہ افراد کاسراغ لگا لیا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت 18 سے 23 فروری تک لاہور میں ہوا۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اس دوران 14 لاپتہ افراد کا پتہ لگا لیا گیا۔ جن افراد کا سراغ لگایا گیا ہے ان میں گلفام حیدر سید، میاں اظہر حسین، فاروق شفیق، شوکت علی، محمد اکرم، حافظ عبدالقیوم، قاری عبدالرحمان، علی شیر، نثار خان، حمد اللہ، حافظ طیب جیلانی، محمد نواز، گیدین ولد باز محمد اور ابوذر غفاری شامل ہیں۔

مزید خبریں :