پاکستان
24 فروری ، 2013

کراچی میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدنہ ہوناتوہین عدالت ہے، محنتی

کراچی میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدنہ ہوناتوہین عدالت ہے، محنتی

لاہور…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہکراچی میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونا توہین عدالت ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما فاروق چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں الیکشن کمیشن کو یر غمال بنایا ہوا ہے۔ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور جعلی ووٹر لسٹوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی میں انجینئرڈ انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ آزاد عدلیہ اور فوج کراچی میں پر امن،شفاف اور آزاد انتخابات کو ممکن بناسکتے ہیں۔

مزید خبریں :