Time 14 نومبر ، 2024
پاکستان

موٹروے پولیس نے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا کھویا بیگ مالک کےحوالے کردیا

موٹروے پولیس نے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا کھویا بیگ مالک کےحوالے کردیا
جھانگڑ اشرقی سے ملتان جانے والےشہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا: ترجمان موٹروے پولیس/ فوٹو جیونیوز

بہاولپور : ایم 5 پر موٹر وے پولیس نے 8 لاکھ 47 ہزار کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ اس کے مالک کےحوالے کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جھانگڑا شرقی سے ملتان جانے والےشہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا جس کے بعد یہ  قیمتی بیگ جلال پورانٹرچینج سے پولیس کو ملا۔

 پولیس ترجمان نے کہا کہ اس بیگ کی  نقدی، زیورات اور سامان کی مالیت 8 لاکھ 47 ہزار روپےتھی جسے اب  مالک کےحوالے کردیاگیا ہے۔

قیمتی بیگ واپس مل جانے پر  شہری نےموٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی ۔

دوسری جانب  اے آئی جی علی احمد صابر نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کوسراہا۔

مزید خبریں :