پاکستان
24 فروری ، 2013

کالعدم لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں، سربراہ اہلسنت والجماعت

کالعدم لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں، سربراہ اہلسنت والجماعت

کراچی … اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ اہلسنت والجماعت کا کالعدم لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا بیان سیاسی دشمنی پر مبنی ہے۔ کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ وہ سانحہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت کے پاس اگر ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کرے۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا بیان سیاسی دشمنی پر مبنی ہے، حکومت اہلسنت والجماعت کو سیاسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا رہی ہے جس سے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک پر اثر پڑے گا۔

مزید خبریں :