پاکستان
24 فروری ، 2013

اپنے دور میں 74 نئے کالج قائم کئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اپنے دور میں 74 نئے کالج قائم کئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

مردان … وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اپنے دورمیں 74 نئے کالج قائم کئے جن دور دراز علاقوں میں سرکاری اسکول نہیں بنے وہاں پرائیوٹ اسکول بنا رہے ہیں، جہاں پڑھنے والے طلباء کی فیس حکومت برداشت کرے گی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں، اس میں کوئی سیاسی مداخلت یا اقربا پروری نہیں ہوگی۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے پسماندہ ضلع طورغر اور کوہستان میں جو والدین اپنی لڑکیوں کو اسکول بھیجنے پر آمادہ ہوں گے انہیں ماہانہ 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا اور جو لڑکیاں پانچویں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کررہی ہیں ان کے والدین کو 2 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :