24 فروری ، 2013
کراچی …پاکستان سنی تحریک نے کراچی میں 25 فروری کوہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ مرکزاہلسنت کراچی میں آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کیساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان سنی تحریک کے مر کزی رہنما شاہد غوری نے کہا کہ ہڑتال کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹرز، اسکول ایسوسی ایشنز اور تاجر رہنماوں سے ملاقاتیں ہو ئیں جس کے بعد 25 فروری کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ شاہد غوری نے کہا کہ کراچی میں روز 15 سے 20 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بنایا جارہا ہے،حکو مت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔