24 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم نے تنخواہوں سے میں اضافے سے متعلق اے جی پی آر کے ملازمین کے مطالبات منظور کر لیئے ، اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں کام شروع کرے ، وزارت خزانہ کے اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی درخواست پر وزیراعظم نے اے جی پی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کی منظوری دی، اے جی پی آر کے ملازمین نے چند روز سے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال کررکھی تھی، اے جی پی آر کے ملازمین نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس کے فنڈز سمیت ترقیاتی فنڈز اور تنخواہوں کی تیاری روک دی تھی۔