پاکستان
24 فروری ، 2013

توقیر صادق کی حوالگی کا قانونی عمل شروع کردیا ہے،پاکستانی سفارتخانہ

 توقیر صادق کی حوالگی کا قانونی عمل شروع کردیا ہے،پاکستانی سفارتخانہ

ابوظہبی …متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی حوالگی کا عمل قانونی اور سفارتی طور پر شروع کردیا گیا ہے،توقیر صادق کی حوالگی کی فائل یو اے ای کی وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ہے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کے دوران سفارتخانہ کھلا رکھا گیا۔نیب کی جانب سے توقیرصادق کی حوالگی سے متعلق فائل گزشتہ شام کارگو کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ پہنچی۔سفارتی عملے نے بلا تاخیر فائل خود ہی کارگو سے حاصل کی۔بیان کے مطابق نیب کی ٹیم کو فوری طور رابطہ کرکے سفارتخانے پہنچے کو کہا گیا۔سفارتخانے کے عملے اور نیب کی ٹیم نے حوالگی کی فائل پر دستخط کئے جس کے بعد فائل کو سفارتخانے کے قریب واقع یو اے ای کی وزارت خارجہ بھجوا دیا گیا۔سفارتخانے نے یقین دلایا کہ سفارتی دستاویزات فوری تیار ہوئیں اورسفارتی چینل کے ذریعے جمع کرائی گئی۔بیان کے مطابق سفارتخانے کی کوششوں کے ساتھ توقیر صادق یو اے ای کے حکام کے زیر حراست ہیں۔بیان کے مطابق توقیر صادق کی حوالگی کا عمل قانونی اور سفارتی طور پر آج شروع ہوگیا ہے بیان کے مطابق حوالگی کی فائل پہلے پہنچ جاتی تویو اے ای کے حکام کی جانب سے اس وقت یقینی طور پر پیشرفت ہوجاتی۔بیان کے مطابق سفارتی رابطوں اور سفیر کی یو اے ای کے حکام سے ملاقاتوں کے پیش نظر یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جلد کاررائی کی توقع ہے۔

مزید خبریں :