24 فروری ، 2013
سکھر…سکھر میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مستحق خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم کی تقریب بد نظمی کا شکار ہوگئی ،کچھ جیالے سلائی مشینیں لے اڑے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے480 سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی یہ تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد کی گئی تھی ، مشینیں تقسیم کے دوران متعدد کارکنان مشینوں پر ٹوٹ پڑے اور تقریب میں بد نظمی پھیل گئی جس کے ہاتھ مشین آئی وہ لے کر چلا گیا اور متعدد مستحق خواتین مایوس واپس لوٹ گئیں۔