پاکستان
24 فروری ، 2013

صدر زرداری دو سو ارب سے بھی میٹروبس منصوبہ نہ بناتے، شہباز شریف

صدر زرداری دو سو ارب سے بھی میٹروبس منصوبہ نہ بناتے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری اور ان کے حواری میٹرو بس پر دو سو ارب روپے لگا کربھی قیامت تک منصوبہ نہ بناتے،پانچ سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ۔راولپنڈی کے نواح ماڈل ٹاوٴن ہمک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکی نے میٹرو بس منصوبے میں امداد نہیں سرمایہ کاری کی ہے،یہ منصوبہ 30 ارب روپے کا ہے۔نوازشریف کامیاب ہوئے تو راولپنڈی سے اسلام تک میٹروبس منصوبہ بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے سری لنکا سے ڈاکٹرز بلائے تو ان کو لاہور سے جانے کوکہا گیا۔ سری لنکن ڈاکٹرز کو واپس جانے کا کہنے والے لوگ اموات پر سیاست کرنا چاہتے تھے۔ سری لنکن ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہمت نہ کرتے تو ڈینگی سے 25ہزار لوگ مرجاتے۔ اس سے پہلے شہبازشریف نے اٹک کی تحصیل جنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ آج بجلی نہ ہونے کے باعث پورا ملک اندھیرے میں ہے۔ زرداری صاحب نے پاکستان کو اندھیرے میں دھکیلا،اور پاکستان کو کرپشن میں نمبرون بنادیا ہے،رینٹل پاور پراجیکٹ اور دیگرمعاملات پراربوں روپے ہڑپ کرلیے گئے۔انھوں نے جنڈ میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب دانش اسکول کا افتتاح اور راولپنڈی میں آڑی سیداں روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مزید خبریں :