پاکستان
24 فروری ، 2013

حب اور چاغی میں کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،4گرفتار

حب …اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی علاقے حب اور چاغی میں کاروائیاں کرتے ہو ئے ساڑھے چار ہزار کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے چارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کے عملے نے حب کے قریب ٹرک پر چھاپہ مارکر اس میں سے اعلی کوالٹی کی 4260کلوگرام چرس برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں اے این ایف کے عملے نے دوسرا چھاپہ ضلع چاغی کے علاقے کلی شاہ موسی شبیاں کے ایک مکان پر مارا جہاں سے اعلی کوالٹی کی چار سو کلو مارفین برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :