24 فروری ، 2013
لاہور…جمعیت علمائے پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا اہلسنت جماعت سے کوئی تعلق نہیں قوم ایسے شخص کو قطعاً شیخ الاسلام ماننے کو تیار نہیں۔ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر زبیر مجددی کا کہنا تھا کہ بیرونی قو تیں ملک میں فر قہ واریت کو ہوا دے کرملک توڑنے کی سازش کر رہی ہیں۔ ان قوتوں نے طاہرالقا دری کو استعمال کیاتو سپریم کورٹ نے انہیں بے نقاب کر دیا۔ اجلاس میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال بلوچستان اور کراچی میں قتل وغارت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ڈرون حملے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔