پاکستان
25 فروری ، 2013

وزیراعظم کا وزارت بجلی اور واپڈا حکام سے رابطہ ،فوری بجلی بحالی کی ہدایت

وزیراعظم کا وزارت بجلی اور واپڈا حکام سے رابطہ ،فوری بجلی بحالی کی ہدایت

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اتوار کی شب وزارت پانی وبجلی اور واپڈا حکام کو فون کرکے نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی اور اسکے نتیجے میں ملک بھر میں بجلی کی معطلی سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی فوری اور بلاتعطل فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ بجلی کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تدارک کیا جاسکے۔انھوں نے اس موقع پر حکام کو آپس میں مربوط رابطوں کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

مزید خبریں :