پاکستان
25 فروری ، 2013

وزیراعظم کی ہدا یت پر انکوائری ٹیم تشکیل دیدی: سیکریٹری پانی وبجلی

 وزیراعظم کی ہدا یت پر انکوائری ٹیم تشکیل دیدی: سیکریٹری پانی وبجلی

اسلام آباد… سیکریٹری پانی وبجلی رائے سکندر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدا یت پر انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، رات گیارہ بجکر45منٹ پرحبکوپاورپلانٹ ٹرپ کرگیا، حبکوپاورپلانٹ سے12سومیگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے، فنی خرابی اوربجلی کی بحالی میں 2سے3گھنٹے مزیدلگیں گے۔نیشنل گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث پیدا ہونے والی بجلی کی صورتحال پر سیکریٹری پانی و بجلی رائے سکندر نیشنل پاور کنٹرول سینٹرمیں ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے بریک ڈاوٴن سے متعلق قوم کو آ گاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1200میگاواٹ بجلی قومی سسٹم میں آچکی ہے، بجلی کی فراہمی معطل ہونیکی شفاف تحقیقات کرائیں گے۔ رائے سکندر کے مطابق کے ای ایس سی حبکوکوبجلی فراہم کریگی، حبکوکے 6پلانٹس آہستہ آہستہ بحال کردیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی فنی خرابی کے باعث معطل ہوئی ہے، عوام افواہوں پرکان نہ دھریں۔

مزید خبریں :