26 فروری ، 2013
کراچی…مسلم لیگ نواز اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،یہ فیصلہ میاں نواز شریف اور پیر پگارا کے درمیان کراچی میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے مضبوط امیدواروں کو ان کے حلقوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔مسلم لیگ نواز اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان ااپنے اپنے انتخابی نشان کیساتھ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔میاں نواز شریف اور پیر پگارا کے درمیان ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار رلی خان اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی بھی شریک تھے۔