26 فروری ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب انتظامیہ سے مذکرات کر کے پاکستان میں گستاخانہ مواد بلا ک کرانے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر محمد ادریس خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ،پاکستان ٹیلے کام اتھارٹی کے جنرل منیجر وسیم توقیر نے بتایاکہ یو ٹیوب انتظامیہ نے گستاخانہ مواد بلاک یا ہٹانے سے انکار کر دیا ہے تاہم فیس بک نے اس سلسلے میں تعاون کیا، اس وقت بھی یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے 95 ہزار ویب لنکس موجود ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے یو ٹیوب انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کر کے گستاخانہ مواد بلاک کرانے کے لیے سینیٹر عثمان سیف اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی یورنیورسل سروس فنڈ کیسی ای او ریاض اشعر صدیقی کی جبری برطرفی کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں دو ہفتوں میں بحال کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔