پاکستان
26 فروری ، 2013

احمد لدھیانوی نے لشکرجھنگوی کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کیا ،رحمان ملک

احمد لدھیانوی نے لشکرجھنگوی کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کیا ،رحمان ملک

اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے رہنمامولانا احمد لدھیانوی نے انہیں فون کرکے لشکر جھنگوی سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کااعلان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آبادمیں ڈی چوک پرآکر عوام کیسامنے کریں۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک کاکہناتھا کہ انہوں نے پنجاب میں لشکر جھنگوی کے 734 افراد کے خلاف خطوط لکھے لیکن صوبائی حکومت نے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی۔ ان کی سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ عدالت انہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب اور لشکر جھنگوی کے لیڈر کو طلب کرے اور پوچھے کہ پنجاب حکومت نے ان کے خطوط پرکیوں کارروائی نہ کی۔

مزید خبریں :