پاکستان
26 فروری ، 2013

کراچی : اہلسنت والجماعت کے کارکن کا قتل، سپریم کورٹ رجسٹری پر دھرنا

کراچی : اہلسنت والجماعت کے کارکن کا قتل، سپریم کورٹ رجسٹری پر دھرنا

کراچی …کراچی میں اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا،کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب منگل کی صبح ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت والجماعت کے کارکن محمد عمران کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مشتعل افراد نے لائنز ایریا سے نیو ایم اے جناح روڈ جانے والی سڑک پر ٹائر نذر آتش کئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قتل و غارت گری کے خلاف احتجاج کرتے کرتے تھک چکے ہیں ۔انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔احتجاج کرنے والے مظاہرین نے میت کے ہمراہ پہلے صدر پارکنگ پلازہ اور پھر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے دھرنا دیا ،اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں اہلسنت و الجماعت کے رہ نماوٴں نے کہا کہ وہ پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آئے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کے قتل کا نوٹس لیں۔اہلسنت والجماعت کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے رہ نماوٴں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔اگر انھیں انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :