پاکستان
26 فروری ، 2013

کے پی کے میں نگراں سیٹ اپ:حکومت اپوزیشن ملاقات،دس ناموں پر غور

کے پی کے میں نگراں سیٹ اپ:حکومت اپوزیشن ملاقات،دس ناموں پر غور

پشاور…خیبر پختون خوا میں نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلی بارضابطہ ملاقات ہوئی۔ جس میں کم وبیشں 10 ناموں پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سے پشاور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات کا مقصد نگران سیٹ اپ کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کرنا تھا۔

مزید خبریں :