صحت و سائنس
27 فروری ، 2013

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مفت انجیوگرافی اور آپریشن کی منظوری

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مفت انجیوگرافی اور آپریشن کی منظوری

پشاور…خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا غریب مریضوں کے لئے مفت انجیوگرافی اور آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں قائم کارڈیالوجی یونٹ کی افتتاح کیا۔ وزیر صحت نے بتایاکہ عارضہ قلب میں مبتلا غریب مریضوں کی انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کے لئے صوبائی حکومت سالانہ چودہ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یہ رقم لیڈی ریڈنگ اسپتال، ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو دی جائے گی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل امراض قلب کے مریضوں کو ای سی جی، ایکو کارڈیوگرافی، ای ٹی ٹی، ہولٹرمانیٹرنگ سمیت دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی آوٴٹ ڈور مریضوں کے لئے ای سی جی کی فیس15 روپے، ایکوکارڈیوگرافی کی فیس 450 سے کم کرکے 250 روپے، ای ٹی ٹی کی فیس 550 سے کم کرکے 500 روپے اور ہولٹر کی فیس 600 سے کم کرکے 400 روپے کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈ نگ اسپتال میں عام مریضوں کے لئے انجیوگرافی کی فیس بارہ ہزار جبکہ انجیو پلاسٹی کی ایک سے تین لاکھ روپے تک مقررہے۔پشاور میں انجیو گرافی اور انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت کی فراہمی کے بعد مریضوں کو یقین ہے کہ اس سہو لت سے متوسط طبقے کی بجائے غریب اور نادار مریض ہی فا ئدہ اٹھا سکیں گے ۔

مزید خبریں :