کاروبار
27 فروری ، 2013

وزرات ٹیکسٹائل نے کپاس کا ہدف 14.1 ملین بیلز مقرر کردیا

وزرات ٹیکسٹائل نے کپاس کا ہدف 14.1 ملین بیلز مقرر کردیا

اسلام آباد…وزرات ٹیکسٹائل نے سال 2013-2014 کے لیے کپاس کا ہدف 14.1 ملین بیلز مقرر کردیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ فی صد زاہد ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر ٹیکسٹائل کی زیر صدرات منعقدہ اجلاس میں کپاس کا ہدف مقرر کیا گیا،اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب میں کپاس کا ہدف 10 ملین گانٹھیں اور سندھ میں چار ملین گانٹھوں کا رکھا گیا ہے ،جبکہ ایک ملین بیلز ملک کے دیگر علاقوں سے حاصل کی جائے گی۔ آئندہ کپاس کی فصل 3.1 ملین ایکڑ رقبے پر بوائی جائے گئی۔

مزید خبریں :